ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سٹی پیکج کیخلاف آج سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کرے گا

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سٹی پیکج کیخلاف آج سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کرے گا

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ سٹی پیکج کے خلاف آج سیکرٹری(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

بلدیات سے ملاقات کرے گا۔ گذشتہ روز ڈپٹی میئر سعید انصاری، مرزا سرفراز بیگ، جلیل خان بابر، ضرارخان، شکیل سخاوت، سلیم اللہ خان، رانا امجد، رسالت خان شیروانی، زاہد خان، رانا اشرف تاج، عمران رشید سلہری، شیخ رفیق، حامد آرائیں سمیت دیگر لاہور روانہ ہو گئے ہیں160۔ رابطہ کمیٹی کے ممبر جلیل خان بابر نے بتایا ہے کہ میئر میونسپل کارپوریشن ملتان نویدالحق آرائیں160نے غیر قانونی طور پر 40کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں اور 3کروڑ روپے لائٹس کی خریداری کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں160جو کہ غیر قانونی ہیں160، عدالت عالیہ نے سیکرٹری بلدیات کو سکیموں160بارے فیصلہ کرنے کا پابند کردیا ہے، ملتان ڈویلپمنٹ گروپ آج سیکرٹری بلدیات سے لاہور میں160ملاقات کرے گا اور حقائق سے آگاہ کرے گا۔

ڈویلپمنٹ گروپ

مزید : ملتان صفحہ آخر