لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر ججز سے ہائیکورٹ بار عہدیداروں کی الوداعی ملاقات‘ گلدستہ اور سونیئر پیش

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر ججز سے ہائیکورٹ بار عہدیداروں کی الوداعی ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جسٹس مسٹر جسٹس شاہد وحید، مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی، مسٹرجسٹس مسعود عابد نقوی، مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف، مسٹر جسٹس(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

سردار احمد نعیم، مسٹر جسٹس اسفند جاوید گھرال، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر، مسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیز سے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداروں نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر بار معاملات بھی زیر بحث لائے گئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جسٹس مسٹر جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے عہدیداروں نے وکلاء کاز کیلئے بھرپور خدمات انجام دی ہیں، وکلاء انصاف کی فراہمی کیلئے سائلوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں، بار اور ججز کے مابین رابطے قائم رکھیں ہماری کاوشیں انصاف فراہمی کو سہل بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں الوداعی ملاقات میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں نے جسٹس صاحبان لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کو گلدستہ اورسوینیئر بھی پیش کیے اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار قیصر نذیر بٹ بھی موجود تھے۔

گلدستہ پیش

مزید : ملتان صفحہ آخر