جج الیکشن ٹربیونل کا یوسی17کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو نااہل قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرانیکا حکم

جج الیکشن ٹربیونل کا یوسی17کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو نااہل قرار دیکر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر)جج الیکشن ٹربیونل ملتان نے یونین کونسل (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

17 کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کونااہل قراردے کردوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں یونین کونسل 17 شریف پورہ ملتان سے ناکام امیدواربرائے چیئرمین ڈپٹی مشتاق احمدانصاری نے انتخابی عذرداری دائرکی تھی کہ بلدیاتی انتخابات میں درخواست گذارکوغلط طورپرناکام قراردے کرامجدعلی انصاری کو چیئرمین کے عہدے پرکامیاب قراردیاگیا جبکہ کامیاب امیدوارنے دھاندلی کی اورپولنگ عملہ سے سازبازکیاگیاہے اس لئے کامیاب امیدوارکوناکام قراردیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر