جعلی سند کیس‘ دیوان عاشق حسین بخاری کے عدالت پیش نہ ہونے پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی

جعلی سند کیس‘ دیوان عاشق حسین بخاری کے عدالت پیش نہ ہونے پر سماعت 26 مارچ تک ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے سابق ایم این اے دیوان عاشق حسین بخاری کی جانب سے جعلی سند رکھنے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے استغاثہ دائرکیا گیاتھاکہ سابق ممبرقومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کوالیکشن ٹربیونل نے 23 ستمبر 2014 ء کو بی اے کی جعلی سند رکھنے پر نا اہل قرار دیا تھااس لئے مذکورہ سابق ممبراسمبلی کے خلاف جعلی سند رکھنے اورپیش کرنے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے جس پرعدالت نے دیوان عاشق بخاری کوپیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے جن کی تعمیل کے باوجودپیش نہیں ہونے پرفاضل عدالت کی جانب سے پولیس کومذکورہ سابق ممبرقومی اسمبلی کوپیش کرنے کاحکم دیا گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر