عوام ترقی کے سفرمیں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا احتساب کرینگے‘ چوہدری فضل الرحمن

عوام ترقی کے سفرمیں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا احتساب کرینگے‘ چوہدری فضل الرحمن

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کر نے والو ں کااحتساب کریں گے مسلم(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

لیگ(ن) کاراستہ نہیں روکا جاسکے گا مسلم لیگ(ن) کا دن بدن بڑھتاہوا عوامی گراف ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ215کے وفود اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حلقہ بندیوں میں تبدیلی کوئی معنی نہیں رکھتی ہماری سیاست کامقصد علاقے کی تعمیروترقی اورخدمت خلق ہے عوام کی بے لوث خد مت پریقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہوا کے رخ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے کردار سے حلقے کے عوام بخوبی آگاہ ہیں حلقے کے عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی ہمارااثاثہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر