گردوں کا عالمی دن آج منایاجائیگا‘ امراض سے آگاہی کیلئے سیمینار ہونگے

گردوں کا عالمی دن آج منایاجائیگا‘ امراض سے آگاہی کیلئے سیمینار ہونگے

ملتان(وقائع نگار)ورلڈ کڈنی ڈے آج 8مارچ (جمعرات)کو منایا جائے گا،گردوں کے امراض بارے آگہی پیدا کرنے کیلئے تقریبات اور سیمینار ہوں گے،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گردے کی بیماریوں اس کے نتیجے میں گردے فیل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،اس وقت دنیا میں52 کروڑ سے زائد افراد گردے کے مرض میں مبتلا ہیں،گردے کی خرابی کی(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

وجوہات میں گردے کی سوزش،شوگر،ہائی بلڈ پریشر،گردے یا نالی میں پتھری،پیشاپ کی نالی میں رکاوٹ،ٹیومر،گردے کی انفیکشن،غدود بڑھ جانا شامل ہیں، جب گردے 70فیصد خراب ہوجائیں تو پھر مریضوں میں گردے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں،جن میں بھوک کم لگنا،متلی اور قے آنا،کمزوری،جلد تھک جانا،نیند نہ آنا،چہرے اور پاؤں پر سوجن،پیشاپ میں رکاوٹ یا مقدار میں کمی ہیں۔نشتر کے شعبہ امراض گردہ مثانہ میں مریضوں کے رش اور بستروں کی کمی سب مریضوں کو آپریشن کیلئے کئی ماہ کے بعد کا ٹائم ملتا ہے،ملتان میں کڈنی سنٹر کی بھی نجکاری کردی گئی ہے اور گردے کے مریضوں کیلئے بنایا گیا یہ ہسپتال بھی نشتر ہسپتال میں مریضوں کا بوجھ بانٹنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے،نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں بھی رش کے باعث ڈائیلسز مشینوں کی موجودہ تعداد کم ہوچکی ہے،علاوہ ازیں نشتر ہسپتال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے آج صبح 9بجے واک منعقد ہوگی،جس میں خواتین ڈاکٹروں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر