بدترین ہارس ٹریڈنگ کو زرداری کی سیاسی بصیرت کہنا افسوسناک ہے‘ محمد خان ڈاہا
خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کانام ونشان نہ ہونے کے باوجود میاں نوازشریف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی نمایاں کامیابی ثابت ہوگیا کہ میاں نوازشریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا ۔وہ یہا ں مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
اور چوہدری عامرسعید بھی موجود تھے۔ محمدخان ڈاہا نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں ہونے والی بدترین ہارس ٹریڈنگ کو زرداری کی سیاسی بصیرت اورحکمت عملی قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے آئندہ الیکشن ووٹ کو عزت دو کے عوامی نعرے پر ہونگے اورسینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کر نے والے کس طرح عوام کاسامنا کریں گے ۔
محمد خان ڈاہا