جامعہ زکریا طالبہ زیادتی کیس میں ملوث 2 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا حکم جاری

جامعہ زکریا طالبہ زیادتی کیس میں ملوث 2 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کرنیکا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور جنسی طورپر ہراساں(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کرنے کے مقدمہ میں ملو ث 2 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد اجمل مہاراورعثمان قاسم کی جانب سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائرکی گئی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ ویمن سنٹرملتان میں مقدمہ درج کرایاہے کہ مدعیہ مرجان امین کو زیادتی کانشانہ بنایاہے اورویڈیو بنا کربلیک میل کیاہے جبکہ درخواست گذاروں کے خلاف جنسی طورپرہراساں کرنے کابے بنیاد الزام عائدکیاگیاہے اوران کے خلاف غلط الزام عائدکیا گیا ہے جبکہ تفتیش میں بھی ان کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں آسکا ہے اس لئے ان کوضمانت پررہا کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر