ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کیخلاف مظاہرہ

ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کیخلاف ...

ملتان(نمائندہ خصوصی )ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا خالد جاوید سنگھیڑا نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین جو کہ عرصہ دس (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سال سے محکمہ میں سرکاری خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن حکموت نے تاحال ان کو ریگولر نہیں کیا اس لئے ایگزیکٹو باڈی پنجاب کے اجلاس میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا حکومت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود نہ ان کو ریگولر کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی توسیع کی سمری جو کہ سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے جو کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں منظوری کے لئے ارسال کی گئی تھے تین ماہ گزرنے کے باوجود وہ سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ میں پڑی ہے جس کی وجہ کنٹریکٹ ملازمین جن کا کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو چکا ہے اس وقت سے تا حال ان کی تنخواہ بند کر دی گئی ہے اور ان کے گھروں میں فاقہ کا عالم ہے صدر ایپکا وسیم بلوچ ، جنرل سیکرٹری قاسم بھٹہ نے کہا کہ اگر ان کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کیا گیا تو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہوں گے مظاہرے میں صدر واسا یونین سی بی اے ملک عبدالوحید نے خصوصی شرکت کی اور اظہار یکجہتی کی ۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر