اسلحہ کیس میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 47 سال قید و جرمانہ‘ جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم

اسلحہ کیس میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 47 سال قید و جرمانہ‘ جائیداد ضبطگی کی ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے اسلحہ برآمدہونے کے مقدمہ میں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ملوث ملزم کومختلف دفعات کے تحت مجموعی طور47 سال قید ،2 لاکھ روپے جرمانہ اورتمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزاکا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں تھانہ سٹی کہروڑپکاکے مطابق 16 فروری 2016 ء کوناکہ بندی کے دوران آنے والی جیپ کوروکا لیکن جیپ میں موجودملزموں نے بھاگنے کی کوشش کی جن کو گرفتارکرکے تلا شی لی گئی تو ملزموں سے2 ہینڈگرنیڈ،کلاشنکوف،پستول اوربھاری مقدار میں گولیاں برآمدہوئیں فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم محمدبلال کومختلف دفعات کے تحت مجموعی طور47 سال قید ،2 لاکھ روپے جرمانہ اورتمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزاکا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر