قندیل کیس میں عدالت پیشی‘ میں نے خود کوقانون کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے‘ مفتی عبدالقوی، سماعت 21 مارچ تک ملتوی

قندیل کیس میں عدالت پیشی‘ میں نے خود کوقانون کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں فردجرم عائدکرنے کیلئے سماعت 21 مارچ تک(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ملتوی کرنے اور اشتہاری بھا ئی کا مقدمہ علیحدہ کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز سماعت پرملزموں وسیم ،حق نوازمفتی عبدالقوی ،محمداسلم شاہین اورعبدالباسط پیش ہوئے اس موقع پرفاضل عدالت نے سعودی عرب میں مقیم اشتہاری بھائی محمدعارف کامقدمہ علیحدہ کرنے کاحکم دیاہے اس طرح آئندہ سماعت پر دیگر تمام ملزموں پرفردجرم عائدکرنے کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے اس موقع پر مقدمہ میں ملزم مفتی عبدالقوی نے میڈیاسیگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خودکوعدالت اورقانون کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے اورعدالت سے استدعا کرتے ہیں وہ ملزموں کوسزاضروردے گے۔۔