گجرات ، گرمانی روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا‘ انتظامیہ خالی کرانے میں ناکام

گجرات ، گرمانی روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا‘ انتظامیہ خالی کرانے میں ناکام

قصبہ گرمانی، قصبہ گجرات، کوٹ ادو(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) قصبہ گرمانی میں گجرات گرمانی روڈپرکروڈ آئل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا بارہ گھنٹے گذر جانے کے باوجود انتظامیہ ٹینکر کو خالی کرانے میں نا کام۔ کوئی بھی ناخوش گوار واقع پیش ہو سکتا ہے۔علاقہ مکین پریشان پولیس کے (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

مطابق آئل ٹینکر بجلی کے پول سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا ۔ آئل ٹینکر TLL808 کرک سے پارکو قصبہ گجرات جا رہا تھا کہ راستے میں گرمانی اڈا کے قریب گنے کی بے ہنگم ٹرالیوں کو کراس کرتے ہوئے صبح تقریباً چھ بجے الٹ گیا تاہم دارئیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے،پولیس کیمطابق ٹینکر سے آئل لیکج بھی ہوررہی ہے آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد ایس ایچ او محمود کوٹ جاوید اختر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور سارے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایس ایچ او سناواں کلیم اللہ گاڈی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو مجاہد اقبال برمانی بھی جائے وقوعہ پہنچے اورجاری امدای کاموں کا جائزہ لیا اور اسی طرح ریسکیو ، فائر بریگیڈکی امدای ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تاہم بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سید نوید عالم بھی جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ انتظامیہ کی بارہا کوششوں کے باوجود کسی بھی آئل کمپنی نے ٹینکر کی ذمہ داری نہیں لی اورگھنٹوں گذر جانے کے باوجود ٹینکرسے آتش گیر مادہ کو شفٹ نہیں کیا جس کا۔ ایس ایچ او محمود کوٹ کے مطابق ٹینکرز ڈارئیور رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھ بلال پٹھان زخمی ہے جبکہ ٹینکر کا مالک زمان پٹھا ن ہے اور اس واقع کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔ تاہم کسی کمپنی نے اس کی ذمہ داری نہیں لی۔ نزدیک سکولوں میں چھٹی کروا دی گئی ہے۔گھنٹوں گذر جانے کے باوجود ابھی تک اس کو خالی نہیں کیا جا سکا جس سے اہلیان علاقہ میں خوف کا سماں ہے اور اے سی کوٹ ادو کی موجودگی کے باوجود آئل کمپنیوں اور پارکو انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئیجبکہ پولیس نے Bakriآئل کمپنی کے دو ملازموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ٹینکر الٹ گیا

مزید : ملتان صفحہ آخر