چیئر مین ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کسی بھی صوبے یا جماعت سے ہو سکتا ہے : سعد رفیق

چیئر مین ، ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کسی بھی صوبے یا جماعت سے ہو سکتا ہے : سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کسی بھی صوبے اور کسی بھی جماعت سے ہو سکتا ہے،پارٹی رہنماوں کو تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا گیا ہے،فی الحال مسلم لیگ( ن) کسی امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا، ہارس ٹریڈنگ ایک غلاظت ہے، ایک جماعت نہیں بلکہ ایک شخص کام کر رہا ہے، پانچ ایم پی ایز والی جماعت کے دو سینیٹر کیسے منتخب ہو گئے۔بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ مشاورتی اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے غور ہوا ہے ۔پارٹی راہنماوں کو تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ سعد رفیق نے کہاکہ (ن )لیگ نے اپنے ارکان کے تناسب سے نشستیں حاصل کیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ اس پر سعد رفیق نے جواب دیاکہ آپ نے مجھے اتنا بھولا سمجھا ہوا ہے کہ بتا دوں۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -