شہباز شریف کی کرپشن سے راولپنڈی میٹرو کو5ارب کا نقصان ہوا: عمران خان

شہباز شریف کی کرپشن سے راولپنڈی میٹرو کو5ارب کا نقصان ہوا: عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن سے راولپنڈی میٹرو کو 5ارب کا نقصان ہوچکا ہے اس رقم سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنایا جاسکتا تھا‘ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کا مقصد کمیشن‘ کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا۔ جب بھی میٹرو اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہوں گی راز کھل جائے گا۔ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد کمیشن‘ کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول