کمزور معیشت کیساتھ مضبوط طاقت کی توقع رکھنابیوقوفی،احسن اقبال

کمزور معیشت کیساتھ مضبوط طاقت کی توقع رکھنابیوقوفی،احسن اقبال

اسلام آباد( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ ،منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان بہت سے ملکوں سے پیچھے گئے، سیاسی غیر یقینی کی صورتحال قائم رہی تو ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،کمزور معیشت کے ساتھ مضبوط طاقت کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے،مضبوط خارجہ پالیسی کیلئے مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے، جس ملک کی معیشت کمزور ہو وہاں ہتھیاربھی کچھ نہیں کرسکتے،پاکستان کا سیاسی نظام اتنا کرپٹ نہیں جتنا دوسرے ممالک کاہے ،معیشت کی ترقی کیلئے ملک کو غیر یقینی سیاسی صورتحال سے نکالنا ہوگا۔بدھ کو پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں سینٹر فار سوشل انٹرپنیورشپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ جن ملکوں کا نام لیکر احساس دلایا جاتا ہے ان ملکوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا نہیں ہوتی،ہمیں ملک کو غیریقینی صورتحال سے نکالنا ہوگا، پاکستان ستر سال کا ہو چکا ہے اور نوجوان نسل سوال پوچھتی ہے ہم نے اس ملک کیلئے کیا کیا؟ماضی سے سیکھ کر مستقبل کیلئے سوچنا ہوگا، سینیٹ کے انتخابات سے پہلے بھی لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ الیکشن ممکن نہیں مگر انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 35 سالوں میں اس ملک کو لوٹا گیا انتا کسی ملک کو نہیں لوٹا گیا،پاکستانی سیاست میں کرائم ریٹ بھی خطے کے دیگر ممالک جتنا نہیں،جس ملک میں ہررو ز بیس پچیس لاشیں گرتی تھیں آج مکمل طور پر امن کی فضا قائم ہو چکی ہے،ملک کی معیشت 3فیصد پر منجمد تھی لیکن اب یہ 5فیصد پر ہے،پچھلے سال ہم نے گزشتہ دس سالوں سے زیادہ اکنامک ریٹ حاصل کیے،پاکستان اس وقت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سی پیک کی صورت میں پاکستان کو ترقی کیلئے بہترین موقع دستیاب ہے، جس سے نہ صرف پاکستان اور چین کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے خطے کی تقد یر بدل جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کیا آپ نے پشاور میں میٹرو منصوبہ بناڈالا ہے بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کے ویب سائیڈ ٹوئیٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنا والا عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں میٹرو منصوبہ بنایا ہے کہ ا نہیں آخر کس منہ سے 2018 کے الیکشن میں عوام سے ووٹ لینگے ۔

احسن اقبال

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول