پائی پا ئی کا حساب دیا،تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، اسحق ڈار

پائی پا ئی کا حساب دیا،تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، اسحق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما نومنتخب سینٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو دوبار دیوالیہ ہونے سے بچایا ،پا ئی پا ئی کا حساب دیا، 24 سال کا ٹیکس ریکارڈ موجو د ہے تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں نیب کو میری بھی رپورٹ پسند نہیں ہیں تو کیا کر سکتا ہوں گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے میں نے دو مرتبہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا میں جب ایٹمی دھماکا ہو املک پر عالمی پابندی عائد ہوئی قومی خزانہ 414 ملیں ڈالر پر آ گیا تھا 6 نومبر 1998 کو مجھے وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ 2 ملیں ڈالر میں نے ساتھ ماہ کے اندر عالمی اداروں کو اد اکیے ۔ ڈالر کو 69 سے 52 روپے پر لے کر آیا تھا۔2013 میں دوسری دفعہ وزیر خزانہ بنا تو اس وقت بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبریں چل رہی تھیں۔ مگر 3 سال کے پاکستان پاکستانی معیشت کو دیکھ کر عالمی ادارے کہنے لگ گئے کہ پاکستان 2030 تک G20 ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ 19,19 گھنٹے میں نے پاکستان کی خدمت اللہ اور اس کے حبیب کے واسطے کی میں نے ملک کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کی ہے انہوں نے کہا کہ میں چھٹی پر ہوں مجھے سمجھ نہیں �آرہی میں نے کیا کیا ہے میری میڈیکل رپورٹ پاکستان ی فارون آفس تصدیق کر کے بھیجا ہے ۔ اگر نیب کو میری نیڈیکل رپورٹ پسند نہیں تو میں کہا کر سکتا ہوں میری برطانیہ کی بھی رپورٹ جعلی نہیں ہے ۔
اسحق ڈار

مزید :

صفحہ اول -