کوئٹہ، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، دوسرا زخمی

کوئٹہ، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا‘ جاں بحق اور زخمی اہلکار کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا‘ ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکار کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔
پولیس اہلکار جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -