سینیٹ انتخابات ، ہارس ٹریڈنگ کرنیوالی جماعتوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے : مریم اورنگزیب

سینیٹ انتخابات ، ہارس ٹریڈنگ کرنیوالی جماعتوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے : مریم ...

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جب ووٹ دینے کا وقت آئے بھاگ جاتے ہیں‘پنجاب میں 30 سیٹوں والی تحریک انصاف نے 44 ووٹ کیسے لئے ؟‘جن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ان کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے ‘ہارس ٹریڈنگ کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ وہ بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جب ووٹ دینے کا وقت آئے تو پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی 30 سیٹیں تھیں لیکن انہوں نے 44 ووٹ لیے حالانکہ ہارس ٹریڈنگ کا الزام ہم پر لگایا جب کہ تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھ پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں ہے اور یہ الزام ان لوگوں پر ہے جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جن جماعتوں کی 6 سیٹیں تھیں وہ 26 ووٹ لیتی ہیں اور جس جماعت کی 30 سیٹیں تھیں وہ 44 ووٹ لیتی ہیں جبکہ میں نے حقیقت بیان کی اور اسی حقیقت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول