پاک فوج ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش خروش سے منائے گی : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ۱)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر پر امن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائی گی جس کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ بھی کی جائے گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے 78 ویں ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ قوم 23 مارچ کو 78 واں یوم پاکستان منانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا دوسرانام ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر پرامن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔
آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آئی این پی) آئی ایس پی آر نے 23مارچ کیلئے ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان‘‘ پروموجاری کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ قوم 78واں یوم پاکستان منانے کیلئے تیار ہے۔ بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم 23مارچ کو 78واں یوم پاکستان منائے گی، پاکستان امن پسند ملک ہے، انشاء اللہ ہم ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے، امن کا نشان ہمارا پاکستان، آئی ایس پی آر نے 23مارچ کیلئے پرومو جاری کر دیا۔
پاک فوج