آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان خاکستر

آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان خاکستر

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ پکی ٹھٹھی روڈ پر رہائش پذیر نذیر احمد کے گھر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اہل خانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اچانک آگ لگنے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس دوران اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ امدادی ٹیم نے دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل گیا ہے۔ وحدت کالونی کے علاقہ عتیق سٹریٹ میں نصیر احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دولاکھ روپے مالیت کاگھریلو سامان اور فرنیچرجل گیا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی