ستوکتلہ ، مختلف کارروائیوں میں پٹھان گینگ اور شرافت چور گینگ کے 4ملزمان گرفتار

ستوکتلہ ، مختلف کارروائیوں میں پٹھان گینگ اور شرافت چور گینگ کے 4ملزمان ...

لاہو ر(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ پولیس نے دو مختلف کار روائیوں کے دوران 2گینگ گرفتار کر کے ملزمان سے مال مسروقہ بر آمد کرتے ہوئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں پولیس نے2مختلف کارروائیوں کے دوران پٹھان گینگ کے دو ملزمان سراج دین اور عبدالمطلب کو گرفتار کرلیا جو شہریو ں کو ڈمی لیپ ٹاپ پیکنگ کرکے بیچتے اور اگر خریداروں کو شک ہوجاتا تو ان سے گن پوائنٹ پر رقم لے کر موقع سے فرار ہوجاتے تھے ۔پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیااور ان کے قبضہ سے 6لیپ ٹاپ ،6موبائل فونز اور 2پسٹل، 12گولیاں برآمد کرلیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان ہزاروں کی تعداد میں ڈمی لیپ ٹاپ اورموبائل فون فروخت کر نے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے بھی رہے ہیں۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے شرافت چور گینگ کے سرغنہ شرافت کو اس کے ساتھی عبدالرحمن سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان رات گئے گھروں میں گھس کر سامان چوری کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 10موبائل فونز ،گھڑیاں ،2پسٹل بمعہ گولیاں اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی