نواب ٹاؤن ، 3کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ، 2افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی

نواب ٹاؤن ، 3کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ، 2افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی

لاہور(خبرنگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں 3کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر کے لاشیں مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے ویلینشیاٹاؤن گول چکر کے قریب کار نمبری LXL9388 سڑک عبور کرتے ہوئے شخص کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کی دوسری جانب جانے والی دو کاروں سے جاٹکرائی۔ تصادم کے نتیجے میں کوٹ رادھا کشن کا رہائشی 50سالہ اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ 38سالہ شوکت کھوکھر ، 55سالہ نامعلوم شخص اور 37سالہ اعظم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں 55 سالہ نامعلوم شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی