جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت دو افراد گرفتار

جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت دو افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے دو مختلف کارروائیوں میں جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال ا نٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے امیگریشن کلیئر نس کے دوران جرمنی کے جعلی پاسپورٹ پر جرمنی جانے والی رضوانہ کوثر اور جعلی ساؤتھ افریقہ کے پاسپورٹ پر ساؤتھ افریقہ جانے والے مسافر محمد شاہد کو گرفتار کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی