3سال سے حج درخواستیں دینے والوں کی بھی دوبارہ قرعہ اندازی ہو گی

3سال سے حج درخواستیں دینے والوں کی بھی دوبارہ قرعہ اندازی ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2018ء کی 28فروری کو ہونے والی قرعہ اندازی میں 80سال سے زائد افراد اور ان کے معاونین اور3سال سے مسلسل قرعہ اندازی سے رہ جانیو الوں کو پینڈنگ رکھا گیا ہے عدالت کا فیصلہ آتے ہی 80سال سے اوپر عمر والے افراد اور ان کے معاونین بغیر قرعہ اندازی کامیاب تصور ہوں گے البتہ 3سال سے درخواستیں دینے والوں کی درخواستیں 10ہزار سے زائد ہیں اس لیے ان کی قرعہ اندازی ہو گی ،80سال والے اور ان کے معاونین سمیت 3سال والے بنکوں سے اپنی رقوم نہ نکلوائیں تا کہ ان کو قرعہ اندازی میں دوبارہ موقع دیا جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر