50سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک

50سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک

لاہور(کر ائم رپو رٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ میں بھجوا دی۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ پیرمکی دربار کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش سڑک کنارے پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر اسکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ میں بھجوا دی۔

پولیس کے مطابق نشٗی گزشتہ روز نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہو گیاتاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہو جائیں گے۔متوفی کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید : علاقائی