زیر تعمیرمکان کی چھت گرنے سے3 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی

زیر تعمیرمکان کی چھت گرنے سے3 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی

لاہور(خبر نگار)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں زیر تعمیرمکان کی چھت زور داردھماکے سے زمین بوس ہو گئی جس سے وہاں کام کرنے میں مصروف 3 مزدورملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔موقع پر درجنوں افراد جمع ہو گئے جبکہ ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبہ ہٹایا اور تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں جاوید امین نامی شخص کے زیر تعمیر مکان میں مزدور معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی جس سے تین مزدور یاسین، ماجد اور اللہ بخش ملبے تلے دب گئے۔ امدادی ٹیم نے تینوں زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں منتقل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق دوزخمیوں کی حالت خطرے سے باہر جبکہ ایک زخمی سرمیں شدید زخم آنے کی وجہ سے آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

مزید : علاقائی