باغبانپورہ :15سال قبل اغواہونیوالا نوجوان بیٹا نہ ملنے پر ماں دربدر

باغبانپورہ :15سال قبل اغواہونیوالا نوجوان بیٹا نہ ملنے پر ماں دربدر

لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ سے 15سال قبل اغواہونے والے 26سالہ نوجوان بیٹے کا سراغ نہ ملنے پر دکھیاری ماں سیشن عدالت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہوگئی ،ایڈیشنل سیشن جج فیاض بٹر نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ باغبانپورہ پولیس سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت میں درخواست گزاررانی بی بی نے موقف اختیا رکیا کہ باغبانپورہ ابراہیم روڈ سے 15سال قبل اس کے بیٹے ندیم قیصر کو دو افراد عامر اور حنیف نے اغوا کر لیاجس پرمتعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا،15سال کا عرصہ گزر گیا لیکن تاحال اس کے بیٹے کاسراغ نہیں مل سکاہے۔بیٹے کی بازیابی کے لئے متعدد بارتھانے اور سیشن عدالت کے چکرلگاچکی ہوں ،مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ میرابیٹا زندہ بھی ہے یانہیں۔

مزید : علاقائی