چائلڈ کورٹ : ڈیفنس کی 3 سالہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ملتوی

چائلڈ کورٹ : ڈیفنس کی 3 سالہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)چائلڈ کورٹ میں ڈیفنس کی رہائشی 3 سالہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ،فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی ہے ،عدالت میں گزشتہ روزدوران جرح بچی کے والد نے بیان قلمبند کرانے سے انکارکردیا۔عدالت میں بچی کی والدہ نادیہ،نانی اور ایک نوجوان شاکر کو بطور ملزم پیش کیا گیا، مقتولہ بچی کی والدہ پر الزام ہے کہ وہ شاکر کے ہمراہ بچوں کو لے کر گھر سے بھاگ گئی۔

، والد نے بچوں کا مطالبہ کیا تو ملزموں نے رقم کا مطالبہ کر دیا،بچوں کے باپ حاجی احمد نے رقم دینے سے انکار کیا تو ملزموں نے مبینہ طور پر بچی کو ہلاک کردیا، عدالت میں ملزمان کے وکیل نے باپ حاجی احمد پر جرح کی تووہ ناراض ہوگیااور جرح سے انکار کر دیا۔ عدالت کے اصرار پر باپ نے جرح میں سوالوں کے جواب دئے، عدالت نے مقتولہ کے دو بہن بھائیوں کے بیان قلمبند کرانے کے لئے انہیں طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی