سیشن کورٹ :50ایڈیشنل سیشن ججوں کے تھانے تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن

سیشن کورٹ :50ایڈیشنل سیشن ججوں کے تھانے تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے سیشن کورٹ کے 50ایڈیشنل سیشن ججوں کے تھانے فوری طورپر تبدیل کردیے ہیں۔تمام ججز نے نوٹیفکیشن کے مطابق کام شروع کردیاہے ۔سیشن جج نے 50ایڈیشنل سیشن ججزکے تھانے تبدیل کرتے ہوئے انہیں درخواست ضمانتوں کے لئے نئے تھانے الاٹ کردیے ہیں۔تمام ججز الاٹ ہونے والے تھانوں سے متعلقہ درخواست ضمانتوں کی سماعت کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج فہیم شاہد سلیمی کوتھانہ نصیرآباداور تھانہ داتا دربار،واجد منہاس کو تھانہ مزنگ، محمدسعید کو وحدت کالونی اور شالیمار،محمد اسلم پنچوتہ کو شادمان اور چوہنگ،آفتاب احمد راہی کو جوہرٹاؤن،ندیم اختر تبسم کو لوہاری ،مصری شاہ، شہبازحسن کو ہربنس پورہ،جاوید اشرف کو باٹا پوراورپرانی انارکلی،محمد عرفان بسرا سندر،مسلم ٹاون، رانا عمران شفیع کو لوئرمال اور برکی جبکہ عائشہ رشید کو ڈیفنس اے اور نیوانارکلی الاٹ کئے گئے ہیں۔اسی طرح دیگر مقدمات میں 13دوسرے سول کیسز کی اپیلوں کیلئے 24ایڈیشنل سیشن ججزکو تھانے الاٹ کئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی