فلمسٹار میرا کی طرف سے عتیق الرحمن کیخلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت ملتوی

فلمسٹار میرا کی طرف سے عتیق الرحمن کیخلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)سول جج بابرندیم نے فلمسٹار میرا کی طرف سے عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت 10مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرلیاہے۔

سول جج بابر ندیم کی عدالت مین فلمسٹار میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں عتیق الرحمان پر میرا کے وکیل بلغ شیر کھوسہ نے طویل جرح کی۔ عدالت نے عتیق الرحمان کے وکیل کو آئندہ تاریخ پر مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی