تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ او سمیت 4 سب انسپکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ او سمیت 4 سب انسپکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 7 سال پرانے قتل کے مقدمہ میں بطور گواہان عدالت پیش نہ ہونے پر تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ او سمیت 4 سب انسپکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے قتل کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ملازمین عدالتی حکم کے باوجود 7سال پرانے قتل کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہو رہے جس پرفاضل جج نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزکو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

مزید : علاقائی