سگیاں گاؤ ں کے مکینوں کا راستہ بند کرنے کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

سگیاں گاؤ ں کے مکینوں کا راستہ بند کرنے کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ایم ایل اے غلام محی الد ین کی قیادت میں واقع سگیاں وسہوں گاؤں محمود بوٹی پراہل علا قہ نے کالا شاہ کاکو تا سیالکوٹ بائی باس کی تعمیر کی آڑمیں آنے جانے کا راستہ بند کر نے کے خلاف انتظامہ اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ۔ مظاہرین نے حکومت اور انتظامہ کے خلا ف بھر پورنعر ے بازی کی اور زیر تعمیر روڑ کو بند کر کے د ھرنا دے دیا ، مظاہرین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ یہ کئی سالوں سے ہمارے گاؤں کی طرف آنے جانے کا راستہ ہے اسے کسی صورت بند نہ کیا جائے اگر بند کیا گیاتو وزیراعلی ہاؤ س اور پنجاب اسمبلی کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا اس موقع پر غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا پنجاب حکومت20 سے زائد دیہاتوں کی آمدورفت کا راستہ بند کر نے سے باز رہے اس موقع پر ثاقب سلیم بٹ ، عمران بٹ ، شانی بٹ ، ارشاد ، رانا لقمان ، اشتیاق کشمیری ، چوہدری ضمیر جھامیل ، رمضان ، صفدر ، مہر عظیم ، ذکا دیوان ، عمرڈار، جنید دیوان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

غلام محی الدین دیوان

Bac

مزید : میٹروپولیٹن 1