حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شخصیت مسلمانوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے،اشرف جلالی

حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شخصیت مسلمانوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے،اشرف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ شالیمار ٹاؤن لاہور اور بزم لاثانی پاکستان کے زیر اہتمام دربار بابا محمد شریف نقشبندی پر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں تاریخ ساز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمد بشیر مجددی ،پروفیسر محمد منہاس ،حاجی محمد وحیدلاثانی،علامہ محمد وقار نقشبندی،پیر سید محمد عبد الشکور شاہ رضوی،مولانا محمد بشیر رضوی،مولانا محمد مظہر اقبال نورانی ،مولانا محمد سرفراز حامدی،مولانا محمد صفدر جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے چیئرمین اور تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت بیک وقت سلاطین اور مقرّبین کیلئے درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔آپ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفاء راشدین کے لیے رہبرورہنما بھی تھے۔آپ نے نظام مصطفی ٰ ﷺ کی قوّت سے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا آپ نے نہایت گھمبیر حالات میں امت کو سہارا دیا اور دین مصطفی ٰ ﷺ کی حفاظت کا حق ادا کر دیا آپ کے خطبے خاندان رسول ﷺ کی محبت سے لبریز ہیں آپکی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفائے راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔