یوم شہدائے ختم نبوت کل عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

یوم شہدائے ختم نبوت کل عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ مارچ 1953ء کی تحریک مقدس ختم نبوت کے ہزاروں شہداءِ ختم نبوت کی یاد میں جمعہ 9مارچ کو ملک بھر میں یوم شہدائے ختم نبوت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور انداز سے منایا جائیگا جس کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماء و خطباء پورے ملک کی مساجد میں اجتماعات جمعہ پر عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔نیز 11مارچ 22جمادی الثانی اتوار کو تحریک تحفظ ختم نبوت کے بانی و پہلے سپہ سالار سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وفات کو یوم سالارِ ختم نبوت کے طور پر منایا جائیگا اور دور سیدنا صدیق اکبرؓ میں اسوقت کے جھوٹے مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کے قلع قمع کیلئے ہونیوالی جنگِ یمامہ کے سینکڑوں اصحابِ رسولؐ شہدائے ختم نبوت کے مشن کو قیامت کی صبح تک زندہ و تابندہ رکھنے کے ضمن میں ہونیوالی تقریبات میں تجدید عہد کیا جائیگا۔