معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں میں استحکام لانا ہو گا

معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں میں استحکام لانا ہو گا

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے معاشی پالیسیوں میں استحکام لایا جائے۔بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت کے باعث ملک میں افراط زرمیں اضافہ اور مہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر مکتبہ فکر متاثر ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز اور ان زونز میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

خادم حسین

مزید : میٹروپولیٹن 1