فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن نے سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی

فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن نے سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے عمران خان کہتے ہیں 4,4کروڑ روپے میں ہمارے ایم پی ایز کو خریدا گیا ، ان کو استعفیٰ دینا چاہیے یہ ان کی ناکامی ہے انہوں نے کر پٹ لوگوں کو پارٹی میں باختیار بنایا ، تحریک انصاف نے اپنے ٹکٹس سرمایہ دار وں کو بیچے ، پرویز خٹک کو جسٹس ( ر) وجیہ الدین نے کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی سے نکالا تھا ،لیکن عمران خان نے ان کو وزیر اعلی بنادیا ، اعظم خان سواتی پر الزامات تھے انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ خریدے ، اس کو عمران خان نے پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر لگایا ، سیاسی جماعتیں اپنا احتساب نہیں کریں گے تو گند کی سیاست ختم نہیں ہو گی۔بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا پچھلے تین سالوں سے پی ٹی آئی والے فارن فنڈنگ کیس میں بہانے تلاش کر رہے ہیں ، انہوں نے خود ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس کیا ہو اہے ، ہم نے کہا تھا تمام کارروائی ہو چکی ہے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس دیا جائے ، آج اسی پر فیصلہ آنا تھا اب سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ، اس کیس کے 1ہزار 208دن ہو چکے ہیں بیسیوں پیشیاں ہو چکی ہیں ، یہ کیس انصاف کے انتظار میں ہے ، تحریک ناصاف کی اربوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہے ، انہوں نے اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن سے چھپایا ، ہم نے پاکستا ن میں پیسے کی سیاست کو ختم کر نا ہے ، ہم آج بھی انصاف کی تلاش میں کھڑے ہیں ، پیسے کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہم نے یہ کیس کیا ہے ، ملز م موجود ہیں ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ، چیف جسٹس کو ان سب کو بلانا اور ان سے پا رٹی کے معاملات کے بارے میں سوال کر نا چاہیے ، انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کے ہاتھ میں جا چکی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -