پاکستان اوریئنٹل سوسائٹی آفہیلتھ کیئرکے زیر اہتمام طبی سیمینار

پاکستان اوریئنٹل سوسائٹی آفہیلتھ کیئرکے زیر اہتمام طبی سیمینار

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کلینیکل مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اور الٹرنیٹو میڈیسن کی ترقی اور ترویج کے حوالہ سے جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے والی تنظیم پاکستان اوریئنٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز POSHکے زیر اہتمام 18مارچ صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک ہمدرد ہال لٹن روڈ، لاہور میں 141واں تعلیمی سیمینار باعنوان کینسرکا علاج (ایلوپیتھی، ہومیو پیتھی، ہربل، آکوپنکچر، حجامہ اورعلاج بالغذا) کے تحت ہو رہا ہے۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ہومیو ڈاکٹر عبد الوحید قریشی ، حکیم حبیب الرحمن اور ڈاکٹر طیبہ علی اپنے مقالہ جات پڑھیں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر نصیر احمد طارق (پرنسپل المبشر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج لاہور) حکیم محمد افضل میو، حکیم سیّد عمران فیاض، حکیم سعید انور، حکیم نذیر احمد چوہدری، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مبشر ندیم، حکیم حفیظ الرحمن کے علاوہ ملک بھر سے مایہ ناز معالجین شرکت کریں گے۔ انتظامی امور ڈاکٹر مرزا اعجاز ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر حمزہ مغل ڈاکٹر سلیمان، ڈاکٹر یاسر، مسٹر وسیم اور مس انیلا سنبھالیں گے۔

سیمینار

مزید : میٹروپولیٹن 1