اہلحدیث کانفرنس میں امام کعبہ کی شرکت نے دھڑے بندی ختم کرا دی

اہلحدیث کانفرنس میں امام کعبہ کی شرکت نے دھڑے بندی ختم کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تجزیہ(میاں اشفاق انجم)کالا شاہ کاکو کیپٹل سٹی میں آج شروع ہونے والی دو روزہ اہلحدیث کانفرنس کے موقع پر علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کے صاحبزادے ابتسام الٰہی ظہیر کی اپنی جماعت ختم کر کے علامہ ساجد میر کی قیادت پر غیر مشروط اعتمادکا اظہار اور امام کعبہ کی خصوصی شرکت اہلحدیث جماعتوں کے دھڑے بندی ختم کرنے کا باعث بن گئی ،نو منتخب سینٹر حافظ عبد الکریم کے پیغام ٹی وی نے اہلحدیث جماعتوں کو نئی زندگی دے دی ہے،ملک کے طول و عرض سے آنے والے قافلوں نے قیادت کے حوصلے بڑھا دئیے ہیں ،آج نماز ظہر سے شروع ہونے والی کانفرنس کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد کی رہائش اور کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے ،خوبصورت پنڈال سجانے کے علاوہ شرکاء کے لیے خصوصی سٹال بھی لگائے گئے ہیں امام کعبہ پہلی نشست کے مہمان خصوصی ہوں گے،امام کعبہ کے خطبہ جمعتہ المبارک کے ساتھ دو روزہ کانفرنس کا اختتام ہو گا ،امام کعبہ کے خصوصی خطاب اور آخری سیشن کے لیے پنڈال کو کئی گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آج شروع ہونے والی اہلحدیث کانفرنس کو کامیاب بنانے میں نوجوان قیادت مولانا نعیم بٹ، علامہ شفیق پسروری،قدیر فاروقی اور اے ایس ایف کا خصوصی کردار بتایا جا رہا ہے ،ابھرتی ہوئی اہلحدیث قیادت حافظ عبد الکریم نے بھی کانفرنس کو تاریخی بنانے کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے ،دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر کی اہلحدیث جماعتوں کے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے خصوصی دعوت دی گئی ہے دیگر سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے،دو روزہ کانفرنس کی لائیو کوریج کے لیے جدید ترین نٹ ورک کے ذریعے میڈیا سیل بنایا گیا ہے جہاں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے افراد آسانی سے اپنے اداروں کے ساتھ آن لائن ہو سکیں گے ،لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں کے صحافیوں کو کانفرنس میں شرکت کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ،دو روزہ کانفرنس کا اہم سیشن پہلا اور آخری سیشن ہو گا جس میں امام کعبہ سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آئے ہوئے علمائے کرام اور سکالر خطاب کریں گے ،دو روزہ کانفرنس کے موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ساجد امیر کا کلیدی خطاب ہو گا اس موقع پر اہم اعلان کریں گے،اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی کے لیے نوجوان زیادہ سرگرم نظر آ رہے ہیں علامہ ساجد میر کی قیادت میں عرصہ سے سالانہ بنیادوں پر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -