سینیٹ کی 11نشستیں جیتنے کے باوجود حکمران جماعت میں سوگ طاری ہے،ولید اقبال

سینیٹ کی 11نشستیں جیتنے کے باوجود حکمران جماعت میں سوگ طاری ہے،ولید اقبال

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے کہا ہے کہ بارہ میں سے گیارہ سینٹ نشستیں جیت کر بھی حکمران جماعت میں سوگ طاری ہے، چوہدری محمد سرور نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مسلم لیگ(ن)کی حالت خراب کردی ۔ ولید اقبال اورمیاں حماد اظہر کا ماڈل ٹاؤن آفس میں شیخ امتیاز محمود، نعیم الحق، طاہر رشید چوہدری، طارق حمید، ملک عثمان حمزہ، میاں اویس انجم، رافیعہ کمال، رخسانہ نویداور ارشاد ڈوگرسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور اب انشاء اللہ چیئرمین سینٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے اقتدار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کیا، عوام کے منہ سے روٹی چھینی ، مریضوں سے ادویات اور طالبعلموں سے کتابیں چھینیں، لوگوں کی زندگی مشکل بنائی اور اب پوچھتے ہیں کہ کیوں نکالا؟ ولید اقبال اورمیاں حماد اظہر نے کہا کہ شریف خاندان اپنے جرائم کی سزا بھگتنے کیلئے تیار رہے، عوام اب باشعور ہوچکے ہیں ، وہ دین اور ملک دشمنوں کو آئندہ الیکشن میں دھتکار دیں گے۔

ولید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1