حکمران خاندا ن نے سرکاری وسائل سے انتخابی مہم شروع کی،مسرت جمشید

حکمران خاندا ن نے سرکاری وسائل سے انتخابی مہم شروع کی،مسرت جمشید

لاہور(لیڈ ی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران خاندان نے سرکاری وسائل سے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے جس کا اعلیٰ عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے ،اقتدار سے نکالے جانے کے بعد حکمرانوں کو انصاف اور ووٹ کی حرمت تو یاد آ گئی ہے لیکن انہیں پسے ہوئے طبقات کا خیال نہیں آیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن پر نکالے جانے والے حکمران خاندان کا بیانیہ چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔عام انتخابات کے انعقاد سے قبل عوام سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار ، صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور پینے کے پانی کا تجزیہ کریں اور پھر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے کئی دہائیوں سے اقتداریاں کی باریا ں لے رہے ہیں لیکن حیرت ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی حالت زار بدلنے کے وعدے کئے جارہے ہیں۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو پیش نظر رکھ کر اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔

مسرت جمشید

مزید : میٹروپولیٹن 1