حکومت درآمدات اور برآمدات میں توازن پیدا کرے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدات و برآمدات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا جا رہا جو اقدامات کئے گئے وہ کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں اتنی ہی کمی کے باعث پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 400 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہر برآمدی شے لا محالہ گرانی کا شکار ہو جاتی ہے۔ ہماری درآمدات‘ برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔
عابد صدیقی