خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیے جائیں،نبیلہ حاکم علی

خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیے جائیں،نبیلہ حاکم علی

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے عورتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی والی خواتین کے حق میں قرارداد جمع کرادی۔خواتین رہنماؤں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔دنیا بھر کی خواتین کی طرح پاکستانی خواتین بھی ہر شعبہ زندگی میں اپنی نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیے جائیں اور خواتین کو مردوں کے برابر کام کی اجرت دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1