خواتین کے عالمی دن کی تقریب، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

خواتین کے عالمی دن کی تقریب، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور( لیڈی رپورٹر) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔تقریب ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی جس میں وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کے علاوہ ، خواتین وزراء عائشہ غوث پاشا اور ذکیہ شاہنواز ، ایم پی ایز، سیکرٹریز، ملکی و غیر ملکی مندوبین ، میڈیا، طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں شرکاء کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔ ایوان اقبال میں ہونے والی اس تقریب کو وڈیولنک کے ذریعے تمام 36اضلاع میں دکھایا جائے گا۔ علاوہ ازیں صوبہ بھر میں واقع تمام ورکنگ وویمن ہوسٹلوں میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

محکمہ ترقی خواتین

مزید : میٹروپولیٹن 1