نیب نے کرپٹ عناصر سے ابتک 300ارب وصول کئے،محمد حسنین

نیب نے کرپٹ عناصر سے ابتک 300ارب وصول کئے،محمد حسنین

لاہور(اپنے نمائندے سے+خبر نگار )قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور اور یونیک گروپ آف انسٹیٹیوٹس کے اشتراک سے ’’بدعنوانی کے خلاف جہاد میں نوجوانوں کا کردار اور احتساب سب کیلئے ‘‘کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام الحمراء ہال میں کیا گیا۔سیمینار میں ڈائریکٹر نیب لاہور سید محمد حسنین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جبکہ سینکڑوں طلباء وطالبات کے علاوہ مختلف حلقہ فکر کے احباب نے شرکت کی۔ڈائریکٹر نیب محمد حسنین کا کہنا تھا کہ طلباء کی مدد سے ہم کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کے مطابق نیب تمام بڑے ایجوکیشنل گروپس کے تعاون سے انسداد بد عنوانی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، نیب کے وجود میں آنے کے بعد تمام سرکاری اداروں میں سرعام کرپشن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔نیب نے اپنے قیام سے ابتک کرپٹ عناصر سے 300 ارب روپے وصول کرتے ہوئے متاثرین وحکومتی خزانے میں لوٹائے ہیں۔محمد حسنین نے کہا پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے منسلک ہے۔بد عنوانی کے خلاف آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔نیب قانون کے تحت انسداد بد عنوانی کیلئے دیگر اداروں کا تعاون حاصل کیا جاتا ہے جن میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیوں کا قیام بھی شامل ہے۔بدعنوانی کے موضوع پر طلباء نے ڈرامہ پیش کیا جس میں کرپٹ عناصر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچتے ہوئے دکھایا گیا۔تقریب کے اختتام پر یونیک گروپ آف انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹر نے بدعنوانی کے موضوع پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر نیب

مزید : میٹروپولیٹن 1