جمعیت طلبہ عربیہ کا شام میں بمباری کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

جمعیت طلبہ عربیہ کا شام میں بمباری کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو شام کے مسئلے کے فوری حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے فروعی، گروہی، مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں کیونکہ یہود وہنود مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر اپنے مذموم مقاصد کرنے کیلئے اسلامی ممالک کو ایک ایک کرکے نشانہ بنارہا ہے مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما کے بعد شام میں جس وحشت اور بربریت سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کا قتل عام ہو رہا ہے وہ ظلم کی المناک داستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے زیر اہتمام شام میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمنتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن،معاون امین عام جمعیت طلبہ عربیہ محمد عامر،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب محمد اشفاق ،سیکرٹری صدر الخدمت لاہورعبد العزیز عابد،سیکرٹری اطلاعات جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عتیق الرحمن،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور قاضی مامون الرحمن،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ منصورہ شفقت منصوری سمیت دیگرشریک ہوئے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مسلمانوں کواللہ نے ایک جسم کی مانندبیان فرمایا ہے مگریہ کون سے بین الاقوامی قوانین ہیں کہ مسلمان کوہرجگہ بربریت کانشانہ بنایا جارہا ہے۔شام میں بڑھتی ہوئی جارحیت کونہ روکا گیا توپوری دنیاکاامن خطرے میں پڑ جائے گاایسی اسلام دشمن قوتوں کولگام ڈالنے اوران سے نپٹنے کے لئے مسلم امہ کواتحادویکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔شامی مسلمانوں کی مددکرنے کے اپنی اپنی حد تک کرداراداکرنا چاہئے۔عبید الرحمن عباسی نے مزید کہا ان تمام حالات میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کا اتحاد وقت اہم ضرورت ہے

مظاہرہ

B

مزید : میٹروپولیٹن 1