مسلم لیگ(ن) کی کامیابی اتحاد و یکجہتی کی تصویر ہے،عبدالرؤف بھٹی

مسلم لیگ(ن) کی کامیابی اتحاد و یکجہتی کی تصویر ہے،عبدالرؤف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)صدر انجمن تاجران دولت خان روڈ عبدالرؤف بھٹی نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اتحادو یکجہتی کی شاندار تصویر ہے ۔ مسلم لیگ ن کے شیر میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں انتشار پیدا کرکے اپنے مفادات کی تکمیل کے خواہش مند مخالفین کو پسپائی کا سامنا کرناپڑاہے ۔ مسلم لیگ ن اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات کا معرکہ سر کرے گی