5ویں کی اسلامیات میں حدیث مبارکہ کو مشہور قول لکھ دیا گیا

5ویں کی اسلامیات میں حدیث مبارکہ کو مشہور قول لکھ دیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی غفلت سامنے آگئی۔پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں حدیث مبارکہ کو مشہور قول لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں حدیث مبارکہ کو قول لکھ دیا ہے ۔مذکور ہ غلطی پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب کے صفحہ نمبر 8 پر موجود ہے جسے واضح طورپر پڑھا جاسکتا ہے ۔ اساتذہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو غلطی کا فورا نوٹس لینا چاہیے، لیکن تاحال ابھی تک پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔ غلط تحریر کے باوجود اسلامیات کی کتاب لاہور کے ڈیڑھ لاکھ بچوں میں تقسیم کردی گئی ہیں جبکہ مزید بچوں میں بھی اس کی تقسیم جارہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر