نمبرز گیم پورے کرنے والوں کا ہی سینیٹ چیئرمین بنے گا، شیر ی رحمان

نمبرز گیم پورے کرنے والوں کا ہی سینیٹ چیئرمین بنے گا، شیر ی رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کی رکن سینٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ سیاست پیسوں کی ٹیم بن گئی ہے، ماسوائے پیپلز پارٹی کے تمام سیاسی جماعتوں نے کروڑ پتیوں کو سینٹ کے ٹکٹ دیئے ، وہ بدھ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے نچلے طبقے کے سینٹرز کو ٹکٹ دے کر اور کامیاب کرکے بھٹو کے فلسفے کو زندہ کیا۔ آج بھی پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی جانی جاتی ہے کیونکہ وہ اپنے اقتدار میں غریبوں کی بھلائی کیلئے نہ صرف کام کرتی ہے، بلکہ روزگار کا بھی بندوبست کرتی ہے۔چیئرمین سینٹ کون بنے گا؟اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی چیز حرف آخر نہیں ہوتی ، ہماری قیادت مختلف لوگوں سے رابطے کررہی ہے، جس کے پاس نمبرز گیم پورے ہوں گے ان کا ہی چیئرمین بنے گا، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی چیئرمین شپ کی امیدوار ہیں تو انہوں نے کہا کہ سب خالی باتیں ہیں، جب نمبر گیم پوری ہوگئی قیادت جسے چاہیے گی اسے نامزد کرے گی۔ آج جمعرات خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جو خوشی کی بات ہے، اب پاکستان کی خواتین باشعور ہوچکی ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں اپنا لوہا منارہی ہیں۔ جب تھر سے نومنتخب سینٹر کرشنا کوہلی ایون میں آئیں گی وہ دن ان کی خوشی کا دن ہوگا۔
شیری رحمان

مزید :

علاقائی -