الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق کیس کی سما عت 13مارچ تک ملتوی کر دی

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق کیس کی سما عت 13مارچ ...

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق کیس کی سما عت 13مارچ تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئر شپ سے متعلق کیس کی سما عت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی ۔ جس میں فاروق ستار کے وکیل بابر ستار پیش ہوئے جبکہ بہادر آباد گروپ کے وکیل فروغ نسیم پیش نہ ہو سکے ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی ۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر