دہشت گردوں کو صفہ ہستی سے مٹا کر ہی دم لیں گے : ترکی

دہشت گردوں کو صفہ ہستی سے مٹا کر ہی دم لیں گے : ترکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے دہشتگرد تنظیم ’’پی کے کے اور پی وائے ڈی‘‘ کا نام نہاد سابق شر یک چیئرمین صالح مسلم چاہے کہیں بھی جائے ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔دارالحکومت استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،ان کو صفہ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے۔ دہشتگردوں کے سرغنہ صالح مسلم کی ترکی کو حوالگی کی کوششیں کر رہے ہیں، اس حوالے سے جرمنی میں وزیر خارجہ سیگمار گیبریئل سے بھی اس موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔ہماری کوششیں صرف چیکہ یا پھر جرمنی تک محدود نہیں ہیں،یہ مجرم جہاں کہیں بھی جائے گا ہم اس کا تعاقب کرتے رہیں گے۔
ترکی

مزید :

علاقائی -